سلمان نے اکشے کو عامراور شاہ رخ سے بڑا سٹار قرار دیدیا

سلمان نے اکشے کو عامراور شاہ رخ سے بڑا سٹار قرار دیدیا
 سلمان نے اکشے کو عامراور شاہ رخ سے بڑا سٹار قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیٹ نیوز ) بالی ووڈہیرو سلمان خان نے اکشے کمار کو عامر خان اور شاہ رخ سے بھی بڑا سٹار قرار دیدیا۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ اکشے کمار سال میں چار سے 5فلمیں کرتا ہے اور جو انسان اس قدر محنت کرتا ہو، زیادہ پیسہ کماتا ہو اور بہت سی پروڈکشن کمپنیوں ، یونٹس کو سپورٹس کرتا ہواور ہر چار ماہ بعد بہت سارے ڈائریکٹرزکو فلم بنانے کا موقع دیتا ہو وہ بہت بڑا سٹار ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ آج جب لوگ سپر سٹارز کی جانب دیکھتے ہیں تو انہیں عامر خان ، شاہ رخ خان ، میں اور اکشے کمار نظر آتے ہیں۔میں سال میں 2فلمیں کرتا ہوں ، عامر خان تین سالوں میں ایک جبکہ اکشے کمار سال میں چار سے پانچ فلمیں کرتا ہے۔
لہذٰا آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ایک انسان جو اتنی محنت کرتا ہوکیا وہ بڑا سٹار نہیں ہو گا۔’’جب ہمیں فلم کیلئے چار پانچ لاکھ ملتے تھے تو ہم اتنی فلمیں کرتے تھے مگر اب ہمیں ایک فلم کیلئے اتنا زیادہ معاوضہ ملتا ہے مگر ہم بہت کم فلمیں بنا رہے ہیں‘‘۔

مزید :

کلچر -