ریما کی عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلموں کیلئے نیک تمنائیں
لاہور (این این آئی) فلمسٹار ریما نے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عید پرریلیز ہونے والی فلمیں کامیاب ہوئیں تو آئندہ دو تین سالوں میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر واپس چلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے بہت برا دور دیکھا ہے مگر اب حالات بدل رہے ہیں اور عید الفطر پر شان ، معمر رانا سمیت دیگر اداکاروں کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جس سے مجھے یقین ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی ۔ ریما نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے بھی ایک فلم کا پراجیکٹ شروع کرنا ہے مگر اس وقت میرے بیٹے کو میری توجہ کی زیادہ ضرورت ہے۔
اور اسی وجہ سے میں کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں کررہی لیکن جلد اپنے پرستاروں کو خوشخبری دوں گی ۔