سلمان خان کو کبھی خود پرحاوی نہیں ہونے دیا، سہیل خان
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکاراداکار سہیل خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘ کی عکسبندی کے دوران اپنے بھائی سلمان خان کو کبھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں سہیل نے اپنے بڑے بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔سہیل کا کہنا ہے کہ پردے پر انہیں یہ محسوس نہیں ہوا کہ ان کے بھائی ان پر حاوی ہورہے ہیں کیونکہ اس فلم میں سلمان دبنگ فلم جیسے کردار میں نہیں تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ فلم میں دو بھائیوں کے جذباتی سفر کو دکھایا گیا ہے،جو 1960 کی دہائی میں بھارت چین لڑائی کے پس منظر پر مبنی ہے۔
سہیل کا کہنا ہے کہ ہدایت کار کبیر خان نے اس وقت کے ماحول اور پس منظر کو توجہ میں رکھتے ہوئے سیٹ تیار کروایا،جس سے انہیں اپنا کردار اداکرنے میں مدد ملی۔