احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’چھپن چھپائی‘ ‘کاپہلا آفیشل پوسٹر ریلیز

احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’چھپن چھپائی‘ ‘کاپہلا آفیشل پوسٹر ریلیز
 احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’چھپن چھپائی‘ ‘کاپہلا آفیشل پوسٹر ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’چھپن چھپائی‘ کے فلم ساز نے اس فلم کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا۔اس فلم میں پاکستانی اداکار احسن خان مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے، جبکہ فلم کی کہانی نوجوانوں پر مبنی ہے یاد رہے کہ احسن خان نے ’’پاکستان‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’چھپن چھپائی کا سکرپٹ نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا، یہ ایک کامیڈی تھرلر فلم ہے، جس کی کہانی بے روزگار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو جلدی پیسے کمانا چاہتے ہیں۔
، اس کے لئے وہ غنڈا گردی کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اغواء بھی کرتے ہیں، لیکن ظاہر ہے آخر میں انہیں اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے‘۔فلم میں احسن خان کے علاوہ نیلم منیر بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ ناپا سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار طلعت حسین، ارشد محمود اور عدنان جعفر بھی فلم میں موجود ہیں۔

مزید :

کلچر -