عریشہ علی صوفی سنگرز کے لئے چیلنج بن گئیں
لاہور(آن لائن)نووارد صوفی سنگرعریشہ علی صوفی گلوکاروں کے لیئے چیلنج بن گئی،دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت نے صوفی سنگرزکو پریشانی میں مبتلا کردیا،عریشہ علی ان دنوں میوزک شوزاور ٹی وی چینلز پر دن بدن مقبولیت حاصل کررہی ہیں اور ان کی ریٹنگ میں روز اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی عریشہ علی کی گائیکی کو بہت پسند کیا جارہاہے اس بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے متعدد صوفی سنگرزپریشانی کا شکار بن گئے دیگر نے پرموٹرز کو عریشہ علی کو شوزمیں بلانے سے منع کردیا۔اس صورتحال پر عریشہ علی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ سینئیرزکا احترام کیا ہے اور کبھی بھی ان کے خلاف برا نہیں بولا ۔
عریشہ علی نے کہاکہ اگر کسی کو میری مقبولیت بری لگتی ہے تو اس بارے میں میں کچھ بھی نہیں کہ سکتی کیونکہ عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے ، صوفیانہ کلام کے زریعے لوگوں کے دلوں میں اترتی جارہی ہوں اور وہ مجھے سننا چاہتے ہیں ۔