جارج کلونی نے اپنی87 سالہ مداح کو ملاقات کر کے خوش کردیا

جارج کلونی نے اپنی87 سالہ مداح کو ملاقات کر کے خوش کردیا
 جارج کلونی نے اپنی87 سالہ مداح کو ملاقات کر کے خوش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے اپنی87 سالہ مداح سے ملاقات کر کے اس کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکار جارج کلونی اپنی 87 سالہ مداح سے ملنے خصوصی طور پر لندن گئے اور اس کے گھر میں اس سے ملاقات کی،جارج کلونی نے انسٹاگرام پر اپنی اس مداح کے ساتھ تصویر بھی جاری کی ہے،اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مداح سے اس کی سالگرہ کے دن ملے تاکہ اس کی سالگرہ کی خوشیوں کو مزید دوبالا اور یادگار بناسکیں،ان کو اپنے گھر پر دیکھ کر ان کی مداح پاٹ ایڈم کی خوشی کی انتہاء نہ رہی اور آبدیدہ ہو گئیں، اس موقع پر اس کاکہنا تھا کہ انہوں نے اس سے مل کر اس کا دیرینہ خواب پورا کیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ فلمی سفر جاری رکھیں گی اور معیار ی کام سے مداحوں پر سحر کرتے رہیں گے۔

مزید :

کلچر -