فنکاروں کی ماہ رمضان کی تیاریاں مکمل
لاہور (فلم رپورٹر) فنکاروں نے ماہ رمضان کی تیاریاں مکمل کر لیں ڈائریکٹر دلاور ملک کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں یہ مبارک مہینہ نصیب ہوتا ہے‘ہدایتکار مسعود بٹ نے کہا کہ ماہ رمضان خوشیاں لے کر آتا ہے‘اس سال میری کوشش ہوگی کہ پورے رمضان کے روزے رکھوں۔سعودنے کہا کہ رمضان کے مہینے میں خدا کی رحمتیں سیمٹنے کی پوری کوشش کروں گا۔ڈائریکٹر شاہد عزیز نے کہا کہ میں ہر سال رمضان کے پورے روزے رکھتا ہوں۔ثناء کراچی میں رمضان گزاریں گی‘ریما لاہور میں روزے رکھیں گی۔مہر النساء نے کہا کہ وہ بھی مکمل روزے رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔
اداکارعلی تابش،اسلم شیخ ،اربازخان،ببرک شاہ،عمران احمد،سلیم خان،سہیل اسلم،فرح باجوہ ،آصف شاہ،ایان علی،پریسہ اور روحی خان نے بھی رمضان میں روزے رکھنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔