آئیفا ایوارڈز 2017ء کیلئے فلم کی نامزدگیوں کا اعلان
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز آئیفا 2017 ء کے لئے فلم کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سرفہرست ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہترین فلم کے لئے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘،’’ایم ایس دھونی : دی ان ٹولڈ سٹوری‘‘ ،’’نیرج‘‘ ، ’’پنک ‘‘، ’’سلطان‘‘ اور’’ اڑتا پنجاب ‘‘کو نامزد کیا گیا ہے ،بہترین اداکار کے لئے فلم’’ اڑتا پنجاب ‘‘سے شاہد کپور ،’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے رنبیر کپور،شاہ رخ خان کو فلم ’’فین ‘‘ ،سوشانت سنگھے راجپوت کو ایم ایس دھونی ،امیتابھ بچن کو فلم ’’پنک ‘‘اور سلمان خان کو فلم سلطان سے نامزد کیا گیا ہے جبکہ بہترین اداکارہ کے لئے انوشکا شرماکو ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ،عالیہ بھٹ کو ’’ڈیئر زندگی ‘‘اور’’اڑتا پنجاب ‘‘،سونم کپور کو’’ نیرج ‘‘اور تاپسی پنو کو فلم ’’پنک ‘‘سے نامزد کیا گیا ہے ۔بہترین ہدایتکار کے لئے کرن جوہر (اے دل ہے مشکل)،نیرج پانڈے (ایم ایس دھونی)،رام مدھوانی (نیرج )،انیردھ رائے چوہدری (پنک)،علی عباس ظفر (سلطان )،اور ابھیشک چوبھے کو (اڑتا پنجاب )کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ 18 ویں نیکسا آئیفا ایوارڈز نیویارک میں 14 اور 15 جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم میں منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ 20 مئی سے شروع ہو چکا ہے جو 18 جون تک جاری رہے گا۔