پدماوتی برطانوی سنسر بورڈ سے کلیئر، یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی
ممبئی(اے پی پی) برطانوی سنسر بورڈ نے بالی وڈ فلم ’’پدماوتی‘‘ کو کلیئر قراردیا، فلم یکم دسمبر کو برطانیہ میں ریلیز ہوگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن(بی بی ایف سی) نے فلم پدماوتی کو بغیر کسی کٹ کے پاس کردیا جس کے بعد فلم برطانیہ میں شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی ہیں جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی،شاہد کپورنے مہاروال رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کاکردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ مزکورہ فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔فلم بھارت میں یکم دسمبر کوریلیز ہونا تھی تاہم فلم کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے ریلیز شیڈول کو تبدیل کردیا گیا ہے۔