اپنے سینئرز کی عزت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی ،سنہری

کلچر


لاہور (فلم رپورٹر) فلم اورسٹیج کی معروف پر فارمر سنہری نے کہا ہے کہ میں تھیٹر کے بعد فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا ؤں گی وہ دن دور نہیں ہے جب میں آسمان فن پر جگمگاؤں گی۔سنہری کا کہنا ہے کہ وہ اچھے کام پر یقین رکھتی ہیں اور سفارشی کام سے پرہیز کرتی ہیں ۔محنت کے بل بوتے پر ہی کام حاصل کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی ۔ پر ڈ یو سر اسحاق چوہدری کے ڈراموں میں کام کرکے ہمیشہ انجوائے کرتی ہوں۔میں ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی ہر سینئر میری حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔