’’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

’’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی فلم ’’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار گائے رچی کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ اور رعایا سمیت تمام سلطنت حیران رہ جاتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار اداکار و پروڈیوسر چارلی ہننام نبھا ئیں گے،جبکہ دیگر کاسٹ میں اینا بیل ویلیس، اینڈریئن گیلن، کیٹی مارگریٹ، جیوڈ لا ، ٹام وو، اور فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم بھی شامل ہیں۔مذکورہ فلم 24مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -