جلد بھارت میں پہلے کی طرح پر فارم کر سکوں گا، راحت فتح علی خان

جلد بھارت میں پہلے کی طرح پر فارم کر سکوں گا، راحت فتح علی خان
جلد بھارت میں پہلے کی طرح پر فارم کر سکوں گا، راحت فتح علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) معروف پاکستانی گائیگ راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ ایک فنکار کا کام کبھی نہیں رکھتا اور امید ہے کہ وہ جلد بھارت میں پہلے کی طرح پر فارم کر سکیں گے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار ایک بھارتی روز نامے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ ایک فنکار کا کام کبھی نہیں رکتا کیونکہ وہ ہمیشہ محبت کا راستہ اختیار کرتا ہے بعض دفعہ کچھ عناصر محبت کے اس پل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جنہوں نے یہ پل پار کرنا ہوتا ہے وہ کر لیتے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ان کا بھارتی موسیقاراور گیت نگار انوپما راگ کے ساتھ نیا گانا’’ساورے‘‘جلد ریلیز ہونے والا ہے جس کی تمام تر ریکارڈ نگ گذشتہ سال جون میں لکھنو میں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپریل میں شمالی امریکا سے ایک ٹور کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید :

کلچر -