رزکمالی ڈرامہ سیریل’’تخت ہزارہ‘‘کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور پہنچ گئیں

رزکمالی ڈرامہ سیریل’’تخت ہزارہ‘‘کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور پہنچ گئیں
 رزکمالی ڈرامہ سیریل’’تخت ہزارہ‘‘کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل رزکمالی پی ٹی وی لاہور مرکز کی ڈرامہ سیریل’’تخت ہزارہ‘‘کی ریکارڈنگ کے لئے لاہور پہنچ گئی ہیں ۔پروڈیوسر سجاد بخاری کی ڈائریکشن میں بنائے جانے والے اس میگا پراجیکٹ کو آصف حنیف مہر نے تحریر کیا ہے ۔ڈرامہ سیریل ’’تخت ہزارہ‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے مضافات میں واقع گاؤں میں جاری ہے جس میں رزکمالی سمیت دیگر فنکار حصّہ لے رہے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے رزکمالی نے بتایا کہ اس ڈرامے میں میرا رول روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے اس منفرد کردار کو میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میرے دو ڈرامے ’’رائیگاں ‘‘اور ’’دل اک کھلونا تھا‘‘مختلف چینلز سے آن ائیر ہیں۔جن میں میرے رول پرفارمنس سے بھرپور ہیں۔

’’تخت ہزارہ‘‘کا سپل مکمل ہونے کے بعد علی سکندر کے سوپ کی ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی ۔
ان دنوں لاہور میں میرا قیام تھوڑا زیادہ ہوگا۔ کراچی ہو یا لاہورمیں ڈرامے کی ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ رات کو ایف ایم ریڈیو سے لائیو شو ’’دل کے افسانے‘‘بھی کرتی ہوں۔ایف ایم ریڈیو پر بطور آر جے کام کا تجربہ بہت شاندار ہے۔

مزید :

کلچر -