میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے،نمرہ چوہدری

میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے،نمرہ چوہدری
 میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے،نمرہ چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا کہ میں نے محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں پاکستان کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،اگر انسان کے ارادے پختہ ہوں تو وہ پہاڑوں میں بھی دودھ کی نہر نکال سکتاہے لیکن شرط صرف نیت کی ہوتی ہے ،اگر انسان اچھی نیت سے کسی کام کا آغاز کرتا ہے تو خدا کی ذات اس کو ضرور کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔
نمرہ چوہدری نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔ فلم ،ٹی وی اورماڈلنگ تینوں شعبوں میں نام کمانے کی خواہش ہے۔

مزید :

کلچر -