ہر حکومت نے ہماری فلم انڈسٹری کو نظر انداز کیا ،شین
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل شین نے کہا ہے کہ شوبز پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ‘شوبز انڈ سٹری تباہی کا شکار ہوچکی ہے جبکہ غیر ممالک کی شوبز انڈسٹری کو وہاں کی حکومت ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی کامیابی اور ترقی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی حکومت کی طرف سے اپنی انڈسٹری کی ہر طرح سے سپورٹ کی جاتی ہے ۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ہر حکومت نے ہماری فلم انڈسٹری کو نظر انداز کیا ۔شین نے کہا کہ فلم سازوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ،فلم بناتے ہے تو سینما نہیں ملتا اس صورتحال سے گھبرا کر لاتعداد سینماں کو گرا کر اشادی ہال اور تھیٹروں میں تبدیل کردیا ہے ۔شادی کے بعد بھی شوبز سرگرمیاں جاری رہیں گی۔