فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے،ماہا وارثی

فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے،ماہا وارثی
 فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے،ماہا وارثی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہا وارثی نے کہا ہے کہ فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔میں اپنی کامیابی کے حصول تک محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گی ۔میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے اور میری فیملی کو شرمندگی ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کیلئے سب کچھ ہوتا ہے ۔میں ان دنوں کراچی میں بنائے جانے والے متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔ماہا وارثی نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے ہر وقت نیک خواہشات رکھتا ہوں او ردعا گو ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی اسی طرح ترقی کرے ۔ جب تک پرستار کسی بھی فنکار کے کام کو پسند کرتے رہیں اسے ریٹائرمنٹ نہیں لینی چاہیے بلکہ اسے اپنے تجربے سے آنے والے لوگوں کو مستفید کرنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -