پاکستانی انڈسٹری بھارت سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے:احسن خان

پاکستانی انڈسٹری بھارت سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے:احسن خان
 پاکستانی انڈسٹری بھارت سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے:احسن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر )سینئر اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔اس سال کے تمام ایوارڈ جیتنے پر اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔احسن خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے میں نے تین نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میر فلم ’’رہبرا‘‘روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہوگی ۔اس میگا پراجیکٹ کو ڈائریکٹرامین اقبال نے ڈائریکٹ کیا ہے۔’’رہبرا‘‘میں فلم انڈسٹری کے دیگر نامور فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔اس کے علاوہ فلم’’چھپن چھپائی‘‘میں بھی منفرد کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -