ڈرامہ سیریل ’’نورالعین ‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری
لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ’’نورالعین ‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری ہے ۔جس میں عمران عباس،سجل علی، مریم نور شیخ، طاہرہ امام،عفت عمر ،عرفان کھوسٹ اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔سجل علی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ آئی ڈریم کے بینر تلے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ اندرون شہر کے ایک گھر میں کی جاری ہے۔’’ نورالعین ‘‘میں کئی اہم معاشرتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔