نامورگلوکار منیر حسین کی 22ویں برسی 27ستمبر کو منائی جائے گی

نامورگلوکار منیر حسین کی 22ویں برسی 27ستمبر کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) نامور گلوکار منیر حسین کی 22ویں برسی 27ستمبر کو منائی جائے گی ۔موسیقار صفدر حسین نے انہیں فلمی دنیا میں متعارف کروایا جن کی فلم ’’حاتم ‘‘کے لیے انہوں نے اپنا فلمی نغمہ ’’ تیرے محلوں کی چھاؤں میں قرار اپنا لٹا بیٹھے ‘‘گایا اور پہلے ہی نغمے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔اس کے بعد موسیقار رشید عطرے ، خواجہ خورشید انور اور اے حمید نے ان کی آواز سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وہ پاکستان کے پہلے گلوکار تھے جنہیں بیک وقت اردو اور پنجابی فلموں میں کامیابی ملی تھی ۔ انہوں نے اپنے 38 سالہ فلمی کیرئیر میں میں سات لاکھ، عشق لیلیٰ، نوراں، ہیر، مکھڑا ، نیازمانہ، بودی شاہ، عالم آرا، بچہ جمورا، ناجی، جھومر، ساتھی ، شمع ، سوہنی کمہارن ، سچے موتی ، گلفام ، گلبدن، سلمی ، آنچل ، شہید ، اولاد، دامن ، چوڑیاں ، آشیانہ سمیت 225کے قریب فلمی گیت گائے تھے جن میں بعض ناقابل فراموش اور سدا بہار گیت ہیں۔ منیر حسین کے سگے ماموں رشید عطرے پاکستان کے عظیم ترین موسیقار تھے جبکہ ان کے خالہ زاد بھائی صفدر حسین بھی ایک اعلی پائے کے موسیقار جانے جاتے تھے ۔ اپنے انداز کا یہ منفرد گلوکار 27 ستمبر 1995 کو جہان فانی سے کوچ کر گیا ۔

مزید :

کلچر -