ریس 3میں جیکولین فرنینڈس پولیس والی بنیں گی
ممبئی (آن لائن)سلمان خان فلم ریس کے تیسرے حصے میں سیف علی خان کی جگہ نظر آئیں گے جبکہ انیل کپور کے کردار میں جیکولین فرنینڈس کو دیکھا جاسکے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریس 3میں جیکولین خاتون پولیس والی کا کردار ادا کرتی دِکھائی دیں گی۔بولی وڈ لائف کے مطابق جیکولین کا فلم میں دلچسپ کردار ہے۔فلمساز فرنچائز کی اس فلم کیلئے کسی تازہ چہرے کو لینا چاہتے تھے۔ فلم کے گذشتہ دو حصوں میں پولیس والے کا کردار انیل کپور نے ادا کیا تھا۔لہٰذا اس بار یہ کردار جیکولین اداکریں گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس تھرلر میں جیکولین کے کئی ایکشن اسٹنٹ ہیں جو وہ خود کریں گی۔