سونم کپور نے ہولی وڈ جانے بارے میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی

سونم کپور نے ہولی وڈ جانے بارے میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی
 سونم کپور نے ہولی وڈ جانے بارے میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے ہولی وڈ میں قدم جمانے کے بعد خبریں تھیں کہ سونم کپور نے بھی ہولی وڈ میں کسی کردار کے لیے آڈیشن دیا ہے تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کردی۔ہندوستانی ویب سائٹ ‘پنک ولا’ کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے حال ہی میں امریکا کے شہر لاس اینجلس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہولی وڈ فلم کے لیے آڈیشن دیا، جبکہ یہاں تک بھی کہا گیا کہ ان کے والد انیل کپور نے سونم کو ہولی وڈ میں کردار دلانے کے لیے سفارش بھی کی ہے۔تاہم مذکورہ رپورٹ کا علم ہوتے ہی سونم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغامات کے ذریعے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

مزید :

کلچر -