مہوش حیات کا بیوٹی کریم کا کمرشل کرنے سے انکار
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات نے بیوٹی کریم کا کمرشل کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مہوش حیات کو چند روز پہلے ایک ایجنسی نے بیوٹی کریم کے کمرشل میں کام کے لئے رابطہ کیا تھا جس کے لئے وہ ابتدائی طور پر تیار تھیں لیکن بعد ازاں انہوں نے انکار کردیا ۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مہوش حیات نے پہلے سے طے شدہ معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے علاوہ بھی چند دئگر شرائط رکھی تھیں جو کمپنی کے لئے ناقابل قبول تھیں،فریقین کو راضی کرنے کی کوشش بھی کی گئی مگر مہوش حیات کمرشل کرنے کے لئے تیار نہ ہوئی۔