ایشوریا اقوام متحدہ کے ایڈزایچ آئی وی پروگرام کی خیر سگالی سفیر مقرر

ایشوریا اقوام متحدہ کے ایڈزایچ آئی وی پروگرام کی خیر سگالی سفیر مقرر
ایشوریا اقوام متحدہ کے ایڈزایچ آئی وی پروگرام کی خیر سگالی سفیر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو اقوام متحدہ کے ایڈز اور ایچ آئی وی کے خاتمے کے پروگرام کے لئے خیر سگالی کا عالمی سفیر مقرر کردیا گیا۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یو این ایڈز کے ایک اجلاس میں ایشوریا رائے کو اقوام متحدہ کا خیر سگالی کا سفیر بنانے کا اعلان یو این ایڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مچل سیڈیبی نے کیا۔ اس موقع پر ایشوریا رائے بھی وہاں خصوصی طور پر موجود تھیں۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ اعزاز قابل فخر ہے۔ صحت عامہ سے متعلق بالخصوص ماں اور بچے کی زندگیون کے تحفظ کے لئے شعور بیدار کرنا ہمیشہ ان کی ترجیحات میں رہا ہے اور ایک ماں ہونے کی حیثیت سے وہ ہر ماں اور بچے کو اس کی خوشیاں مہیا کرنے کی ذمہ داری بااحسن سمجھ سکتی ہیں۔ ایشوریا رائے بچن اقوام متحدہ کی خےر سگالی کی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں بچوں میں ایچ آئی وی انفکشن کے پھیلاﺅ اور ان کی ماﺅں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے شعور بیدار کریں گی۔ اقوام متحدہ نے ایچ آئی وی اور ایڈز کے خاتمے کے لئے عالمی پلان کا اعلان جون 2011ءمیں کیا تھا جن میں دنیا کے 22ممالک پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں بھارت بھی شامل ہے۔ بھارت میں ایچ آئی وی انفکشن کے 90فیصد مریض بچے ہیں یاد رہے کہ دنیا بھر میں 2011ءمیں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 34.2 ملین افراد ایچ آئی وی سے متاثرہ ہیں۔

مزید :

کلچر -