موجودہ دور بننے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے،ثناء
لاہور(فلم رپورٹراداکارہ وماڈل ثناء نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے ۔فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔ڈائریکٹر فاروق مینگل کی فلم’’ہجرت‘‘میں میرا آئٹم سانگ دیکھنے سے قابل تھا۔