پنجاب آرٹ کونسل کی غفلت،اوپن ائیر تھیٹر شائقین کی نظر وں سے اوجھل

پنجاب آرٹ کونسل کی غفلت،اوپن ائیر تھیٹر شائقین کی نظر وں سے اوجھل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(فلم رپورٹر) اوپن اےئر تھیٹر باغ جناح پنجاب آرٹ کونسل کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث ڈرامہ شائقین کی نظر وں سے اوجھل ہوگیا ،تھیٹر میں کام کرنیو الے فنکاروں اور شائقین ڈرامہ کے لئے سہولتوں کا فقدان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اوپن اےئر تھیٹر باغ جناح میں بیک اسٹیج پر فنکاروں کیلئے ڈریسنگ اور میک اپ روم کے دروازے پراسرار طورپر غائب ہوگئے ہیں ،اداکارائیں پردے لگا کر کپڑے بدلنے پر مجبور ہیں ۔جبکہ فنکاروں کیلئے پینے کے پانی اور گرین روم میں بیٹھنے کیلئے کرسیاں بھی افسران کے گھر پرپہنچ چکی ہیں ۔ جبکہ تمام ہال کی کرسیاں بھی ٹوٹ پھو ٹ کاشکار ہوچکی ہیں ۔
جس کے باعث ڈرامہ شائقین نے باغ جناح میں ڈرامہ دیکھنا چھوڑ دیا ہے اور اسی وجہ سے کوئی بڑا سٹار وہاں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ اس حوالے سے ماضی کے سینئر اداکاروں نے اوپن اےئر تھیٹر کی حالت زار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اوپن اےئر تھیٹر کبھی پنجاب آرٹس کونسل کیلئے سونے کی چڑیا ہوا کرتا تھا اور اسی ہال کی بدولت پنجاب آرٹس کونسل کو کروڑوں روپے کی آمد ن ہوتی تھی مگر اب پنجا ب آرٹس کونسل نے اس طرف سے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں جس کی وجہ سے لاہو رکی شان ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والا تھیٹر پستی کاشکار ہوچکا ہے اور اسکی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوتی ہے ۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اوپن اےئر باغ جناح رفیق جوئیہ کا کہنا ہے کہ ہم محدود وسائل ہیں اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ ہال پر توجہ نہیں پارہے ۔جیسے ہی پنجاب آرٹ کونسل کی جانب سے اوپن اےئر باغ جناح کے فنڈ ریلیز کیے گئے تو اداکاروں کو تمام جدید سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ڈرامہ شائقین کو بھی بہترین سہولتیں دی جائیں گی ۔

مزید :

کلچر -