نئے گلوکاروں کی بنیادی تربیت کیلئے حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے،صومیہ خان
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ صومیہ خان نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاری ہے ۔صومیہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجراء کا اہتمام کرے اور کلاسیکی موسیقی کی تربیت لینے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے پوری دنیا کو اپنے سحر میں گرفتار کررکھا ہے ۔پاکستانی میوزک کی تعلیم اور ترقی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے ۔