رائل پام گاف اینڈ کنٹری کلب میں ہونے والا دوروزہ ایرانی فلم فیسٹیول اختتام پذیر

رائل پام گاف اینڈ کنٹری کلب میں ہونے والا دوروزہ ایرانی فلم فیسٹیول اختتام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپور ٹر)رائل پام گاف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہونے والادوروزہ ایرانی فلم فیسٹیول گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ہوگیا۔ فیسٹیول میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹرجنرل آغااکبربرخورداری ،ایرانی ہدایتکارشہریاربحرانی ،ایرانی وفدکے دیگرارکان،اداکارہ میرا،چودھری اعجازکامران، شہزادرفیق ،شخ اکرام،فیاض خان،مختار احمد چوہان ،عمران حسینی،جراررضوی ،پی ٹی آئی کے رہنماعمرسرفرازچیمہ اورفن وثقات سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔دو روزہ اس فیسٹول میں ایرانی فلموں کی نمائش ہوئی جن میں ہدایتکارشہریاربحرانی کی فلم’’ملک سلیمان ’’اوررضامیرکریمی کی ’’یہ حبہ قند‘‘ شامل تھیں۔واضح رہے کہ فلمیں اردوزبان میں ڈب کی گئی ہیں جنہیں شائقین بے حدپسندکیا۔

مزید :

کلچر -