سشمیتا سین 2سال بعد فلموں میں واپسی کیلئے پر تولنے لگیں
ممبئی (نیٹ نیوز) سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتاسین طویل غیر حاضری کے بعد فلموں میں واپسی کے لیے پر تول رہی ہیں۔ سشمیتا سین دو برس کے وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں آنے کی تیاری کررہی ہیں۔سن 2010 میں فلم نوپرابلم کے بعد سشمیتا سین نے کوئی فلم سائن نہیں کی۔ اپنی غیر حاضری کی وجہ وہ اپنی کاروباری مصروفیات بتاتی ہیں۔سابق مس یونیورس فلموں کے ساتھ ساتھ اپنا ایک بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ رواں برس کے آخرمیں دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔