اداکارہ سناریکاکو فحش پیغامات بھیجنے والا طالب علم گرفتار

اداکارہ سناریکاکو فحش پیغامات بھیجنے والا طالب علم گرفتار
 اداکارہ سناریکاکو فحش پیغامات بھیجنے والا طالب علم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹی وی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بی اے کے طالب علم اداکارہ سے شادی کرنے کا خواہش مند نکلا۔پولیس کے مطابق ملزم غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس نے گزشتہ برس اکتوبر سے اداکارہ کا فون نمبر انٹر نیٹ کی مدد سے حاصل کر رکھا تھا، اور تب سے ہی فحش پیغامات اور تصاویر بھیج رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنارکا نے کئی بار اس کا نمبر بلاک بھی کیا مگر وہ نمبر تبدیل کر کے اسے متواتر پریشان کرنے کی کوشش کرتا رہا جس کے بعد سوناریکا نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔

مزید :

کلچر -