عائزہ خان کا نیا ڈرامہ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘آن ائیر

عائزہ خان کا نیا ڈرامہ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘آن ائیر
 عائزہ خان کا نیا ڈرامہ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعمران عباس اور عائزہ خان کا نیا ڈرامہ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘آن ائیر ہوگیاہے ۔ سیریل کے رائٹرخلیل الرحمن قمراورڈائریکٹر فاروق رند ہیں جبکہ دیگرفنکاروں میں کنزیٰ ہاشمی،ہارون قادوانی اور شہزادشیخ شامل ہیں۔سیریل کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔عائزہ خان نے کہا کہ عمران عباس کے ساتھ یہ میرادوسرا ڈرامہ جس کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے پہلی بارعمران عباس کے ساتھ کام کے کام کے رابطہ کیا گیا تو میں تھوڑاسا ڈرگئی تھیکہ پتہ نہیں ہم دونوں کے لئے ساتھ کام کرنا آرام دہ ہوگابھی لیکن جب ان کے ساتھ کام کیا توسارے خدشات دورہوگئے۔،عمران بہت اچھے فنکارتوہیں ہی لیکن اس سے بڑھ کر بہت اچھے انسان بھی ہیں۔ عائزہ خان نے کہا کہ ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘کی ایک اور خاص بات اس کے رائٹر خلیل الرحمن قمر ہیں جن کا ہرڈرامہ ہی سپرہٹ ہوتا ہے ۔
ان کے بہت سے دیگر ڈراموں کے ساتھ ساتھ میں اپنا’’پیارے افضل‘‘کیسے فراموش کرسکتی ہوں۔

مزید :

کلچر -