کپل شرما چھوڑنے کے بعد ایک قسط بھی نہیں دیکھی،سنیل گروور
ممبئی (مانیٹر نگ ڈیسک)سنیل گروور نے کہاہے کہ جب سے انہوں نے 'دی کپل شرما شو' چھوڑا ہے، اس کے بعد سے انہوں نے اس کی ایک بھی قسط نہیں دیکھی۔اس وقت میرے دماغ میں شو میں واپسی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ انکشاف کیا"میں بہت مصروف تھا، اس لئے میں نے چھوڑنے کے بعد شو کی کوئی قسط نہیں دیکھی ۔ کپل کے معافی مانگنے کے سوال پر سنیل نے کہا، "ہم تصور میں کیوں رہ رہے ہیں، بہت سے لوگ کچھ دنوں سے شو سے باہر ہیں۔