فلم’’مان جاؤناں‘‘کی شوٹنگ جاری
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرعابس رضاکی فلم’’مان جاؤناں‘‘کی شوٹنگ جاری ہے جس میں مختلف فنکار حصہ لے رہے ہیں۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لیڈ رول کے لئے ایران سے تعلق رکھنے والی ماڈل نازناروزئی کو منتخب کیا گیا ہے جن کے مقابل گلوکارواداکارعدیل چوہدری ہوں گے۔
جبکہ دیگر کاسٹ میں اسماعباس،غناعلی،ایازسمو،حاجرہ یاسمین،نیئراعجاز،نعیم حق ،علی گل پیراور آصف رضامیرشامل ہیں۔