مسکان جے نے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا

مسکان جے نے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا
 مسکان جے نے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ و ماڈل مسکان جے نے گانوں کے نئے البم کی تیاری کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب میں پرفارم کیا جہاں ان کے تمام گانوں کو بہت پسند کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’’پاکستان‘ کو بتایا کہ میں شائقین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارم کرتی ہوں اور اللہ کا بڑا کرم ہے کہ میں جہاں بھی گاتی ہوں لوگ میری پرفارمنس پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مسکان جے نے بتایا کہ میں نئے البم پر کام شروع کردیا ہے ۔ چند روز تک شوز میں پرفارم کرنے اور کمرشلز کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی جارہی ہوں۔

مزید :

کلچر -