مسلسل ناکامیاں، دانیا نذیرنے اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور (فلم رپورٹر) مسلسل ناکامیوں سے تنگ آکر اداکارہ دانیا نذیرنے اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اب وہ فیشن انڈسٹری میں قسمت آزمائی کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دانیا نذیر گزشتہ پانچ سال سے شوبز میں جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم وہ ڈراموں میں چھوٹے موٹے کرداروں سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ انہوں نے کام کے لئے مختلف پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے ”دوستیاں“ بھی رکھیں مگر اس کے باوجود انہیں کام نہیں ملا۔ اس صورتحال سے تنگ آکر اب دانیا نذیر نے ٹی وی کے بجائے ماڈلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے ایک بزنس مین دوست سے سفارش بھی کرائی ہے۔ دانیا نذیرنے مایوسی کے عالم میں اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ خود کو اسی نام سے متعارف کروائیں گی۔ اس بارے میں مو¿قف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کا موبائل مسلسل بند ملا۔