مدثر حسن قاسمی کا اسلامیہ کالج چنیوٹ سے لاہور تبادلہ
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار ،پروڈیوسر اور مدرس مدثر حسن قاسمی کا اسلامیہ کالج چنیوٹ سے اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور تبادلہ ہو گیا ہے۔گزشتہ روز’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر حسن قاسمی نے کہا کہ اداکاری اور درس و تدریس دونوں کا سلسلہ جاری ہے۔میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے لاہور میں بھی بے پناہ شفیق اور محبت کرنے والے پرنسپل جاوید احمد باجوہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ان کی قیادت میں اسلامیہ کالج سول لائنز کا شمار چند بہترین تعلیمی اداروں میں ہونے لگا ہے۔میری عرصہ دراز سے خواہش تھی کہ میرا تبادلہ فن و ثقافت کے گڑھ لاہور میں ہوجائے کیونکہ میں اداکاری سے اپنا ناطہ باقاعدگے کے ساتھ جوڑے رکھنا چاہتا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں مدثر حسن قاسمی نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ اپنی نجی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور لاہور سے دور رہنے کے باعث اداکاری نہیں کرپا رہا تھا اب فنّی سرگرمیاں بغیر وقفے کے جاری رہیں گی۔