سابق وزیر پیر مظہر الحق کے گھر آگ بھڑک اٹھی ، سامان جل گیا
دادو (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر میں آگ لگ گئی ۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کا کچھ سامان جل گیا ۔ واقعے کے بعد ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم اس وقت پیر مظہر الحق گھر پر موجود نہیں تھے ۔ آگ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔