انڈس ہائی وے پر بس الٹنے سے دو بچوں سمیت 11مسافر زخمی
دادو (مانیٹرنگ ڈیسک ) لکی شاہ صد ر کے قریب انڈس ہائی وے پر بس الٹ گئی ، حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔
جیو نیوز کے مطابق لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر بس کاٹائر پھٹ گیا جس کے بعد بس الٹ گئی ۔ بس الٹنے سے چار خواتین اور دو بچوں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے جنہیں سیہون ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے جس کا علاج جاری ہے ۔