دادو کی تحصیل جوہی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

دادو کی تحصیل جوہی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہری آلودہ پانی پینے ...
دادو کی تحصیل جوہی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور بوند بوند کو ترستے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پانی کا مسئلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور اب دادو کی تحصیل جوہی میں بھی پانی کی شدید کمی ہوگئی ہے اور شہری آلود ہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے باعث مختلف قسم کے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

جوہی کے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ نے بھی آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیں ہیں اور پانی کے بحران پرقابو پانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جبکہ لوگ سوکھی نہروں سے کنواں کھود کر پانی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مزید :

دادو -