دادو،تالاب میں تین بچیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
دادو(صباح نیوز)دادو میں تالاب میں ڈوب کر تین کم عمر بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روزسیہون کے علاقے جنگارا کے قریب پیش آیا،جہاں تالاب پر تینوں بچیاں برتن دھورہی تھیں کہ ایک بچی کا پاوں پھسل گیا۔تینوں بچیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب گئیں ،جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 6سے 10سال کے درمیان ہیں۔