20 خواتین اور 40 بچوں کے بعد بھی چین نہ آیا ، اگلی منزل بتا دی
لندن (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ جب انسان شرم و حیاءسے عاری ہوجائے تو اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں رہتا اور 20 خواتین کا شوہر اور 40 بچوں کا باپ مائیک ہولپن اس کی زندہ مثال ہے۔
یہ شخص گزشتہ ایک دہائی میں درجنوں بچے پیدا کرچکا ہے اور کہتا ہے کہ ابھی اس کا اس شرمناک فعل سے باز آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مائیک کا معاملہ اس لحاظ سے خصوصی طور پر افسوسناک ہے کہ اسے صرف خواتین جمع کرنے اور بچے پیدا کرنے میں دلچسپی ہے جبکہ وہ اس بات سے مکمل طور پر لاتعلق ہے کہ ایک باپ یا شوہر کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اس کی کثرت شراب نوشی اور دیگر بدافعال کی وجہ سے 20 میں سے اب صرف 6 بیویاں اس کے پاس ہیں جبکہ اس کے 40 بچوں میں سے اکثر اسے چھوڑ کر جاچکے ہیں یا خیراتی اداروں میں پل رہے ہیں۔ اس کے سب سے بڑے بچے کی عمر 37 سال جبکہ سب سے چھوٹے بچے کی عمر 3 سال ہے۔ اپنی تمام تر بدحالی اور بیہودگی کے باوجود یہ شخص مزید خواتین کے حصول اور بچوں کی پیدائش میں دلچسپی رکھتا ہے۔ بدبخت شخص کا کہنا ہے کہ بائبل میں فرمایا گیا ہے ”آگے بڑھو اور پھلتے پھولتے جاﺅ“ اور وہ اسی حکم کی تعمیل کررہا ہے۔
ساس کو بیٹی کا احساس ،موت کے بعد بھی داماد کو زبردستی ساتھ دوسرے جہاں لے گئی