’اپنے ہی جسم میں ایڈز کا وائرس خود کیوں داخل کیا ‘
لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت کے امیدوار ایڈریئن ہیری لینن نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے جسم میں جام بوجھ کر ایڈز کا وائرس داخل کرلیا تھا۔
لبرل ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ایڈریئن نے بتایا کہ انہیں کئی سال سے ہراساں کیا جارہا تھا اور انہوں نے مایوس ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا اور اپنے جسم میں ایڈز کا وائرس داخل کرلیا۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں ہم جنس پرست ہونے کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی طور پر حراساں کیا جاتا تھا۔ جریدے ”بز فیڈ“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپریشن کی وجہ سے منشیات کی طرف بھی مائل ہوگئے اور بالآخر ان کی ذہنی حالت اس قدر دگرگوں ہوگئی کہ انہوں نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ایڈز کے مریض نہیں بننا چاہتے تھے لیکن زمانے کے ستل سے تنگ آکر غلطی کر بیٹھے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکشاف کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں صنفی امتیاز اور استحصال کا متعلق شعور پیدا ہو اور وہ ان موضوعات پر خاموش رہنے کی بجائے آواز اٹھائیں۔
برطانوی شہزادہ ولیم نے ایئرایمبولینس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار کرلی