وہ ایک چیز جس کی ہر لڑکی کو تلاش ہوتی ہے، جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
نیویارک(نیوزڈیسک) خواتین کو متاثر کرنے کے لئے مرد بھاری بھرکم ورزشیں کرتے ہیں،کچھ مہنگے کپڑے خریدتے ہیں اور کئی تو پرفیومز پر کثیر رقمیں خرچ کرتے ہیںلیکن اب ماہرین نے ایسی بات بتادی ہے کہ جان کر تمام مردوں کی کوشش ہوگی کہ وہ بھی ایسے ہی ہوجائیں۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ خواتین کو صرف ایسے مردوں کی تلاش ہوتی ہے جن پر بھروسہ کیا جاسکے۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو جن مردوں میں یہ کوالٹی نظر آتی ہے وہ اس کے قریب ہوجاتی ہیں ۔دولت،خوبصورتی،معاشرے میں اعلیٰ مقام اہمیت ضرور رکھتی ہیں لیکن اگر مرد میں وفا نہ ہوتو خواتین کے لئے یہ بات ہرگز قابل قبول نہیں ہوتی۔خواتین کو خواہش ہوتی ہے کہ جن مردوں سے ان کی شادی ہو وہ ان کے بھروسے کو ٹھیس نہ پہنچائیں،جب بچے ہوں تو وہ ان کی اچھی دیکھ بھال کریں۔اگر مرد خوبصورت ہو یا دولت مند ہو لیکن قابل بھروسہ نہ ہوتو خواتین کبھی بھی ایسے مردوںکو پسند نہیں کریں گی۔بچوں کے بعد کی زندگی میں بھروسہ کی کمی کی وجہ سے کئی گھر بھی خراب ہوتے ہیں اور ان خواتین کے گھر زیادہ آباد رہتے ہیں جن کے شوہر اس عادت سے مالا مال ہوتے ہیں۔