سعودی ارب پتی کی مہنگی گاڑیوں کے ساتھ برطانوی شہری کا ’سستا‘ مذاق، ایسی حرکت کر ڈالی کہ آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے

سعودی ارب پتی کی مہنگی گاڑیوں کے ساتھ برطانوی شہری کا ’سستا‘ مذاق، ایسی ...
سعودی ارب پتی کی مہنگی گاڑیوں کے ساتھ برطانوی شہری کا ’سستا‘ مذاق، ایسی حرکت کر ڈالی کہ آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی امیر کبیر افراد جو کہ نت نئی اور بیش قیمت گاڑیوں کے دلدادہ اور اپنی اس مہنگی ترین ’عیاشی‘کے باعث دنیا بھر میں شہ سرخیوں کی زینت بنتے ہیں ، ہر سال موسم بہار کی چھٹیوں میںیہ افراد بشمول سعودی شہزادے ہزاروں ڈالرز خرچ کر کے اپنی اس ’عیاشی‘کا سامان لندن منتقل کرتے ہیں ۔ لندن کی سڑکوں پر مشرق وسطی خصوصاً سعودی ارب پتی افراد کی چم چماتی اور فراٹے بھرتی گاڑیاں لندن باسیوں کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حسد میں مبتلا کرنے کا باعث بھی بنتی ہیں۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق ان گاڑیوں میں لیمبورگنی ایونٹاڈور (Lamborghini Aventador)، رولس رائز فینٹم کوپ(Rolls-Royce Phantom Coupe)، مرسیڈیز جی (Mercedes G63) 63 جیسی بیش قیمت گاڑیاں شامل ہیں جن کی باڈی پر سونے کی پرت چڑھا کر انہیں سنہرا بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیش قیمتی گاڑیاں سعودی ارب پتی ترکی بن عبداللہ کی ملکیت ہیں۔ ایک برطانوی شہری نے ترکی بن عبداللہ کی مہنگی ترین گاڑیوں کا تمسخر اڑانے کے لئے ایسی مضحکہ خیزحرکت کی کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے ۔روپرٹ رچمنڈ ڈوڈ (Rupert Richmond-Dodd) نامی برطانوی شہری نے اپنی چھوٹی اور ان مہنگی گاڑیوں کی نسبتاً  عام سی فورڈ (Ford)کار کو سعودی ارب پتی کی سنہری  گاڑیوں کی قطار میں نہ صرف لا کر کھڑاکیا بلکہ اپنی کار پر خاکی کاغذ چڑھانے لگاتاکہ اس کی عام سی گاڑی بھی مہنگی گاڑیوں کی مانند دکھائی دے ۔ روپرٹ کا کہنا ہے کہ اس نے نائٹس بریج کے علاقے میں کھڑی کی گئی سنہری گاڑیوں میں اپنی کار کو فٹ کر نے کی کاوش میں اپنی گاڑی کو گولڈن رنگ کے پیپر سے مزین کیا ۔ گولڈن رنگ کے پیپر سے مزین فورڈ کار سنہری کاروں کی قطار میں کھڑی سعودی امراء کی گاڑیوں کانہ صرف منہ چڑھاتی رہی بلکہ لندن کے باسیوں کیلئے سعودی ارب پتی افراد کی کروڑوں روپے کی مہنگی ’عیاشی‘ کے برعکس اس کا متبادل اور سستی تفریح کا سامان بھی فراہم کرتی رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -