شادی پر آئے مہمان نے دلہن پر حملہ کردیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو سمجھ نہ آئے گی ہنسیں یا روئیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک میں جہاں ہم جنس پرستی کی لعنت کو جائز قرار دیا جا چکا ہے وہیں اس کے خلاف بھی جذبات پائے جاتے ہیں۔گزشتہ دنوں برطانوی شہر برسٹل میں ایسے ہی ایک ہم جنس پرستی سے بیزار شخص نے شادی کی تقریب میں وہ اودھم مچایا کہ شہ بالے اور دلہن کو ہسپتال پہنچا دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 32سالہ اینڈریو گریگری ایک شادی کی تقریب میں شریک تھا۔ سگریٹ کی طلب ہونے پر وہ ایک کونے میں چلا گیا اور سگریٹ پینے لگا۔ وہیں ایک ہم جنس پرست شخص نے بھی آ کر سگریٹ سلگا لی۔ دونوں میں منہ ماری ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
80 سالہ جوڑے نے شادی کے 40 سال بعد بالآخر وہ کام کردیا جو آج کل نوجوان جوڑے شادی کی رات ہی کرلیتے ہیں، تصاویر جاری کردیں
یہ دیکھ کر شہ بالا معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے درمیان میں آ گیا جس پر غصے میں بپھرے اینڈریو نے اپنا سگریٹ شہ بالے کی داڑھی میں لگا دیا اور پھر ایک گلاس اٹھا کر شہ بالے کے سرپر دے مارا۔ وہ مسلسل ہم جنس پرستوں کے خلاف بول رہا تھا۔ شہ بالے کو زخمی کرنے کے بعد آپے سے باہر اینڈریو دلہن کیتھی وائٹ ہارن کی طرف پلٹا اوراسے ’موٹی کتیا‘ کہتے ہوئے گلاس کے ٹکڑے سے اسے بھی زخمی کر دیا۔ تقریب میں شریک دیگر مہمانوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے اسے گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے اب اسے 2سال قید کی سزا سنا دی ہے۔