قبرستان میں پائپ ٹھیک کرتے مزدوروں کو اچانک 500 سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ دیکھ کر سانس لینا بھی بھول گئے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) قدیم دور کی ممیاں عام طور پر مصر کے مقبروں سے دریافت ہوتی رہی ہیں لیکن پہلی بار چین میں ایک قدیم مقبرے سے صدیوں پرانی ایسی ممی دریافت ہوگئی ہے کہ جسے دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ممی 500 سال قدیم دور کے ایک چینی اہلکار کی ہے جو کہ وسطی چین میں تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں کو ملی ہے۔ گزشتہ ہفتے جب یہ ممی دریافت ہوئی تو یہ ریشم کے لباس میں اچھی طرح لپٹی ہوئی تھی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی حالت بہت اچھی ہے۔
یہ درخت گزشتہ 118سال سے پاکستان میں گرفتار ہے، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ممی منگ سلطنت کے ایک اہلکار کی ہے جس کا نام گو پو تھا۔ وہ ایک مشہور اینٹی کرپشن افسر گو زو کا پوتا تھا۔ یہ ممی تائے کانگ کاﺅنٹی میں موجود ایک تعمیراتی سائٹ سے دریافت ہوئی ہے، جو کہ حنان صوبے میں واقع ہے۔ زیر زمین سیوریج کے پائپ ڈالنے والے مزدوروں کو کھدائی کے دوران ایک کتبہ نظر آیا جس پر لکھا تھا”منگ سلطنت کے سرکاری اہلکار گو“۔ جب اس جگہ مزید کھدائی کی گی تو سینکڑوں سالوں سے وہاں دفن ممی دریافت ہو گئی۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ قدیم ممی کے بال، دانت اور ہاتھ اچھی حالت میں محفوظ ہیں اور اس کا ریشمی لباس بھی ابھی تک خراب نہیں ہوا۔ جس مقبرے سے قدیم چینی اہلکار کی ممی دریافت ہوئی وہ ماﺅ یانگ کے قریب واقع ہے، جہاں اس سے پہلے بھی گو سلطنت کے حکمرانوں اور سرکاری افسران کے مقبرے دریافت ہوچکے ہیں۔