’ان لوگوں نے ہم سے گودام کرائے پر لیا اور اب بوریاں بھر بھر کر کھاد لارہے ہیں، میرا خیال ہے کہ۔۔۔‘ خاتون کا پولیس کو فون، گودام پر چھاپہ مارا تو یہ لوگ دراصل کون تھے اور کیا خوفناک کام کرنے کی تیاری کررہے تھے؟ جان کر پولیس والوں کے بھی ہوش اُڑگئے
لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون سے گودام کرایے پر لینے والے افراد نے اس میں دھڑا دھڑ کھاد زخیرہ کرنا شروع کر تو خاتون شک میں مبتلاء ہو گئی اور پولیس کو فون کر دیا، بعد میں پتا چلا کہ اس کی حاضر دماغی نے شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ہان ویل سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ اسے یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ یہ لوگ گودام میں اکٹھی 600 کلوگرام امونیم کھاد زخیرہ کرنے کے چکر میں تھے۔ خاتون نے بتایا کہ اسے یہ بات بہت مشکوک لگی، اور اگرچہ وہ اس کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے خود کو احمق محسوس کررہی تھی، لیکن اس نے ضروری سمجھا کہ یہ بات قانون نافذکرنے والے اداروں کو بتائی جائے۔
جب پولیس نے معاملے کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ کھاد جمع کرنے والے افراد بڑی دہشتگردی کامنصوبہ بنا رہے تھے۔ وہ کھاد کو بم بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ عمر خیام، جواد اکبر، صلاح الدین امین، وحید محمود اور اینتھونی گارشیا نامی پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پانچوں کو کو عمر قید کی سزاسنادی۔ واضح رہے کہ پانچوں مجرم برطانوی شہری ہیں۔