”مجھے شادی کیلئے رشتے کی تلاش ہے اور میں۔۔۔“ نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ ڈال دی اور ساتھ ہی ایسی بات لکھ دی کہ لڑکیوں کی قطار لگ گئی، 3 دن سے ابھی تک فون بجنا بند نہیں ہوا، ایسا کیا لکھ دیا؟ جان کر ہر نوجوان حیران رہ جائے

”مجھے شادی کیلئے رشتے کی تلاش ہے اور میں۔۔۔“ نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ ڈال دی ...
”مجھے شادی کیلئے رشتے کی تلاش ہے اور میں۔۔۔“ نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ ڈال دی اور ساتھ ہی ایسی بات لکھ دی کہ لڑکیوں کی قطار لگ گئی، 3 دن سے ابھی تک فون بجنا بند نہیں ہوا، ایسا کیا لکھ دیا؟ جان کر ہر نوجوان حیران رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کے دور میں لڑکیوں کیلئے اچھے رشتوں کی تلاش بہت مشکل کام ہے لیکن کبھی کبھی مردوں کو بھی اچھی لڑکی کی تلاش میں کئی سال گزر جاتے ہیں۔ ایسی ہی کوشش میں مصروف بھارتی فوٹوگرافر نے ہر جانب سے مایوس ہو کر فیس بک پر اپنے رشتے کا ”اشتہار“ دیا اور ساتھ ہی ایسی بات بھی لکھ دی کہ ناصرف بھارت بلکہ آسٹریلیا، دبئی سمیت دیگر کئی یورپی ممالک سے بھی اسے فون موصول ہونا شروع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی لندن میں پارٹی مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ’لیک‘ ہو گئیں، دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا کیونکہ۔۔۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر رنجیش نے 28 جولائی کو فیس بک پر اپنے رشتے سے متعلق لکھتے ہوئے صرف چند لائکس کے بارے میں ہی سوچا ہو گا لیکن اس کے بعد سے اب تک اسے فون کالز موصول ہونے کا سلسلہ بند نہیں ہوا اور صرف 2 دن میں اسے 200 کے قریب فون کالز موصول ہو چکی ہیں جن میں سے چند آسٹریلیا، امریکہ اور دبئی سے بھی موصول ہوئی ہیں۔
رنجیش 7 سال سے رشتے کی تلاش میں تھا اور اس مقصد کیلئے شادیوں کی ویب سائٹس پر پیسے بھی خرچ کرتا رہا لیکن کامیاب نہ مل سکی۔ قریبی رشتہ دار اور رشتے کروانے والے مقامی افراد سے بھی اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر اسے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے مقصد کیلئے فیس بک کا استعمال کرے۔
رنجیش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”میری عمر 34 سال ہے اور میں پروفیشنل فوٹوگرافر ہوں اور اب بھی اچھے رشتے کی تلاش میں ہو۔ والدین کے علاوہ، میری ایک شادی شدہ بہن ہے۔ اگر آپ کسی کو جانتے ہیں، تو برائے مہربانی مجھے بتائیں۔“ رنجیش نے ملایام زبان میں اپنی پوسٹ لکھی، اور دوسرے لڑکوں کے برعکس اس نے نا تو جہیز کا مطالبہ کیا اور نہ ہی ذات پات اس کیلئے کوئی مسئلہ تھی، وہ صرف لڑکی کیساتھ ایک ملاقات چاہتا ہے۔
رنجیش نے پوسٹ میں اپنا ذاتی فون نمبر دینے کیساتھ اپنے گھر کے سامنے والدین کیساتھ لی گئی ایک سیلفی اپ لوڈ کر دی اور اس پوسٹ کو اس قدر پذیرائی ملی کہ اسے کچھ ہی دیر میں فون کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔ رنجیش نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”آدھی درجن کے قریب فون کالز غلط تھیں اور اس کے علاوہ تمام ہی سنجیدہ تھے، بھارت، آسٹریلیا، بحرین، سعودی عرب اور امریکہ میں مقیم خاندانوں نے بھی مجھ سے رابطہ کیا۔“
اس نے بتایا کہ ”کچھ میری ہم عمر لڑکیوں کے رشتے آئے جبکہ کچھ طلاق شدہ تھیں۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ سینکڑوں رشتوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا میرے لئے کافی مشکل کام ہو گا۔ میں نے لوگوں کو اپنا واٹس ایپ نمبر دیدیا ہے تاکہ وہ مجھے تفصیلات اور لڑکیوں کی تفصیلات بھیج سکیں۔“
کیا وہ بیرون ملک مقیم کسی لڑکی سے شادی کرے گا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رنجیش نے کہا کہ ”میں بیرون ممالک مقیم لڑکیوں سے متنفر نہیں ہوں۔ لیکن مجھے اچھی اور بری باتوں، بالخصوص زبان کا خیال رکھنا ہو گا۔ میں والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں، میری بہن کی شادی ہو چکی ہے جس کی 18 سال کی بیٹی ہے۔ لہٰذا ذمہ داریوں کا زیادہ بوجھ بھی نہیں ہے۔“
وہ اب تک لڑکی کی تلاش میں سرگرداں ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اس نے بتایا کہ ”کئی مرتبہ تو ’کنڈلی‘ نہ ملی۔ کچھ مالی حالات کا اندازہ کرتے ہوئے پیچھے ہٹ گئے کیونکہ میرے والد ریٹائرڈ گورنمنٹ آفیسر ہیں جبکہ میری والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ایک خود کش بمبار اب بھی موجود ہے، سانحہ لاہور کے گرفتارسہولت کار کا انکشاف
فیس بک پر اشتہار دینے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا ”پہلے پہل تو چند فون کالز موصول ہوئیں جنہوں نے مجھے ڈھیٹ کہا لیکن میں ذہنی خلل سے باہر نکل آیا اور سوچا کہ میں اپنے حقیقی مقصد کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیوں نہیں کر سکتا؟ مجھے امید ہے کہ میرا پہلا قدم سوشل میڈیا کی طاقت کو سمجھنے میں دیگر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔“
رنجیش کی شادی سے متعلق پوسٹ صرف 2 دن میں 14 ہزار مرتبہ لائک کی جا چکی ہے اور 4 ہزار مرتبہ شیئر ہونے کے علاوہ اس پر ایک ہزار کے قریب کمنٹس آ چکے ہیں۔ کچھ نے اسے اس قدر اعتماد ہمت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ کئی لوگوں نے اس کا مذاق اڑانے کی کوشش بھی کی جبکہ کچھ کنوارے لڑکوں نے اسے موصول ہونے والے چند رشتوں کی تفصیلات بتانے کی درخواست کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -