’دنیا بھر میں بڑے بڑے پتھر ہوا میں روئی کی طرح اڑیں گے اگر۔۔۔‘ سائنسدان نے خطرناک دعویٰ کردیا، دنیا کو خبردار کردیا

’دنیا بھر میں بڑے بڑے پتھر ہوا میں روئی کی طرح اڑیں گے اگر۔۔۔‘ سائنسدان نے ...
’دنیا بھر میں بڑے بڑے پتھر ہوا میں روئی کی طرح اڑیں گے اگر۔۔۔‘ سائنسدان نے خطرناک دعویٰ کردیا، دنیا کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی کے دیگر خطرات سے تو ہم آگاہ تھے جن میں سمندر کی سطح کا بلند ہو جانا سب سے زیادہ خطرناک تھا مگر اب ماہرین نے اس کے ایک ایسے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے جو بہت حیران کن اور ممکنہ طور پر بہت ہلاکت خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے اس قدر تیز طوفان آئیں گے کہ ان میں بڑے بڑے پتھر ہوا میں روئی کی طرح اڑنے لگیں گے اور جیسے منجنیق سے داغا گیا پتھر تباہی لاتا تھا ویسے ہی یہ پتھربھی تباہی کا باعث بنیں گے۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی کے اس خطرے ”اڑتے ہوئے پتھر“(Flying Boulders) کا نام دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران میں ایسے پہاڑ کا دعویٰ جہاں ڈیڑھ سال گزرنے پر ایڈز سے نجات ملتی ہے
ماہرین جیمز ہینسن اور پاﺅل ہرٹی کا کہنا ہے کہ باہماس کے ایک جزیرے ایلیوتھیرا میں ایسے کئی پتھر موجود ہیں جو ممکنہ طور پر تیز طوفان کے باعث بہت سال پہلے اڑ کریہاں پہنچے، اس کی وجہ بظاہر اس زمانے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں نظر آتی ہیں ۔ یہ پتھر بلند چٹانوں پر موجود اور بہت وزنی ہیں ۔ایلیوتھیرا میں موجود یہ پتھر چٹانوں پر 60فٹ سے زائد بلندی پر موجود ہیں۔ دونوں ماہرین کا ماننا ہے کہ ایک لاکھ سال قبل دنیا کا درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث سمندر بپھر گئے تھے اور تیز طوفان آئے تھے۔ تب یہ پتھر زمین سے اڑ کر ان بلند چٹانوں پر جا پہنچے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی کی جو علامات تھیں آج بھی وہی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، جس سے ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں ویسے ہی بڑے سمندری طوفان دوبارہ بھی آسکتے ہیں اور پتھر ہوا میں اڑ سکتے ہیں۔لہٰذا ضروری ہے کہ گلوبل وارمنگ کے خطرے پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -