وہ لڑکی جس نے مردوں کو ریپ کی دعوت دے دی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو خودبھی چکرا کر رہ گئی

وہ لڑکی جس نے مردوں کو ریپ کی دعوت دے دی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو خودبھی ...
وہ لڑکی جس نے مردوں کو ریپ کی دعوت دے دی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو خودبھی چکرا کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے مثبت پہلوﺅں کے ساتھ ساتھ کئی منفی پہلو بھی ہیں۔ اس پر کئی لوگ جعلی اکاﺅنٹ بنا کر دوسروں کو بے وقوف بناتے ہیں اورایسے جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے مالی فراڈ کے واقعات بھی ہو چکے ہیں۔ عموماً لوگ فرضی نام اور پتے سے جعلی اکاﺅنٹ بناتے ہیں مگر امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون نے 25سالہ لڑکی کی اصل تصویر، نام اور پتے کے ساتھ جعلی اکاﺅنٹ بنا ڈالا اور اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس اکاﺅنٹ سے مردوں کو جنسی زیادتی کی دعوت بھی دینے لگی۔ اس نے اکاﺅنٹ کے پروفائل میں لکھاکہ ”آﺅ مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناﺅ، میں یہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔“

یہ اکاﺅنٹ لارگو کی رہائشی 39سالہ فرانسس لی نے کلیئر واٹر کی رہائشی ایک 25سالہ لڑکی کے نام سے بنایا تھا۔ کئی مردوں نے نے فرانسس لی کی جنسی زیادتی کی پیشکش قبول کر لی اور جعلی اکاﺅنٹ پر دیئے گئے 25سالہ لڑکی کے پتے پر پہنچ گئے۔ لڑکی کو جب صورتحال کا علم ہوا تو وہ اس قدر خوفزدہ ہوئی کہ گھر چھوڑ کر ہی بھاگ گئی، کیونکہ وہاں مردوں کا تانتا بندھ گیا تھا۔ گھر سے بھاگنے کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی جس نے تحقیق کے بعد فرانسس لی کو گرفتار کر عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے اس کی 10ہزار ڈالرز(تقریباً10لاکھ روپے)کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے مگر رقم کا انتظام نہ ہونے کے باعث فرانسس فی الحال پائنلاس کاﺅنٹی کی جیل میں قید ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -