خاتون کے پیٹ پر چھاتی ’اُگ‘ آئی کس حرکت کا یہ نتیجہ نکلا؟ جان کر ہر کوئی توبہ پر مجبور ہوجائے

خاتون کے پیٹ پر چھاتی ’اُگ‘ آئی کس حرکت کا یہ نتیجہ نکلا؟ جان کر ہر کوئی توبہ ...
خاتون کے پیٹ پر چھاتی ’اُگ‘ آئی کس حرکت کا یہ نتیجہ نکلا؟ جان کر ہر کوئی توبہ پر مجبور ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) قدرت نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے لیکن کیا کیا جائے کہ کچھ لوگ اس قدر ناشکرے ثابت ہوتے ہیں کہ قدرت کے تخلیق کردہ جسم کو مصنوعی سہاروں سے نئی شکل دینے پر تل جاتے ہیں، جس کا انجام اکثر انتہائی افسوسناک ہوتا ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی نسوانی حسن میں مصنوعی طریقے سے اضافے کی کوشش میں ایسے انجام سے دو چارہوگئی ہے کہ دنیا کے لئے عبرت کی مثال بن گئی ہے ۔

’پہلے انہوں نے ڈنڈوں سے مجھے مارا، پھر گینگ ریپ کیا، پھر بھی دل نہ بھرا تو۔۔۔‘ مسلمان بھارتی لڑکی نے ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر بھارت خود کو کبھی سیکولر کہلوانے کی ہمت نہ کرے
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کے پیٹ پر دو معمولی سے ابھار نمودار ہوئے، جو رفتہ رفتہ بڑھتے گئے اور بالآخر اتنے بڑے ہوگئے کہ انہیں چھپانا ممکن نہ رہا۔ برابر جسامت کے یہ ابھار پھولے ہوئے اور نرم محسوس ہوتے تھے اور ہوبہو چھاتی سے مشابہہ نظر آتے تھے۔ اس صورتحال سے شدید پریشان خاتون نے بالآخر ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ چند سال قبل اس نے نسوانی حسن میں مصنوعی اضافے کے لئے اپنے جسم میں ہائیڈرو جیل نامی محلول داخل کروایا تھا، جو رفتہ رفتہ نیچے کی جانب سرکتا ہوا پیٹ میں جمع ہورہا تھا۔ ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ کا آپریشن کیا تو اس کے جسم پر بننے والے دونوں ابھاروں میں سے پیلے رنگ کی گاڑھی ہائیڈروجیل برآمد ہوئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ چند سال قبل تک چین میں نسوانی حسن میں اضافے کے لئے اس طرح کی ہائیڈروجیل کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن صحت کے لئے اس کے شدید نقصانات کے پیش نظر اس کا استعمال ممنوع قرار دیا جاچکا ہے۔ خاتون خوش قسمت تھی کہ اس کا آپریشن کامیاب رہا اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -